پاکستا نی ممتاز ماہر ماحولیات کی جانب سے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو بھاری جواب دینے کی بھرپور حمایت

واشنگٹن ڈی سی میں 29 اپریل کو بڑے پیمانے پر -----پیپلز موسمیاتی مارچ ٹرمپ کے احکامات کے خلاف مزاحمت کا عندیہ ہو گا،مظاہرین

بدھ 29 مارچ 2017 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ممتاز پاکستانی اسکالر، حقوق کے سر گرم کارکن اور موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان پینل(پی پی سی سی) کے بانی کنور محمد جاوید اقبال نے ایک پر امن مظاہرے میں حصہ لیا اور ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف اور عالمی موسمیاتی دفاع کی خاطر ایک بڑی مہم کیلئے اپنی مکمل حمایت کااعلان کیا ۔ مظاہرہ وائٹ ہاوس، واشنگٹن ڈی سی امریکہ کے سامنے گزشتہ روز کیا گیا جس میں سیرا کلب سمیت ماحولیاتی سر گرم کارکنوں نے شرکت کی۔

انہوں نے ٹرمپ کے غلط موقف اور پالیسیوں کے خلاف دیگر سر گرم کارکنوں کے شانہ بشانہ آواز اٹھائی اور پیرس کے معاہدے کا احترام کرنے کے حق میں نعرے بلند کئے۔مظاہرین نے اس امر کی نشاندہی کی کہ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف لڑنے کیلئے سب سے بہتر طریقہ سڑکوں پر جانا ہو گا لہٰذہ واشنگٹن ڈی سی میں اس اپریل کی 29تاریخ کو ایک بڑے پیمانے پر -----پیپلز موسمیاتی مارچ ٹرمپ کے احکامات کے خلاف مزاحمت کا عندیہ ہو گا جس میں ماحولیاتی سرگرم کارکنان، منصوبہ بندی سے وابسطہ لیبر، سماجی انصاف، ایمان، اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی سرگرم کارکنان کا -----پیپلز موسمیاتی مارچ کے ذریعہ واشنگٹن ڈی سی میں100000 لوگوں کو لانے اور ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کو واپس دھکا مارنے کا ارادہ ہے۔ -----پیپلز موسمیاتی مارچ کے پیچھے وسیع تر اتحاد میں اہم لیبر یو نینوں اور ماحولیاتی ، موسمیاتی انصاف، ایمان، نوجواوں، سماجی انصاف، امن گروپوں، اور مزید گروہ و افراد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سال ۴۱۰۲ میں یہی اتحادی نیو یارک شہر کی سڑکو ں پر400000 سے زائد افراد کی صورت میں پیرس موسمیاٹی سمٹ کی کاروائی سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :