قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کاپی او ایف کا دورہ ،اسلحہ و گولہ بارود کے پیداواری عمل کا معائنہ

وطن عزیز کے عظیم دفاعی ادارے پی او ایف کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے بھر پور معاونت کی جائے گی،کمیٹی کی یقین دہانی پی او ایف پاک افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی 100 فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد دنیا کی30 سے زائد ممالک کو اسلحہ و مصنوعات برآمد کر رہاہے، ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائیگا،چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کی کمیٹی ارکان کو بریفنگ

بدھ 29 مارچ 2017 17:57

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے پاکستان آرڈننس فیکٹری(پی او ایف ) کا دورہ کیااوراسلحہ و گولہ بارود کے پیداواری عمل کا معائنہ کیا ،کمیٹی نے پی اوایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیارکی تعریف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وطن عزیز کے اس عظیم دفاعی ادارے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے بھر پور معاونت کی جائے گی،چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کمیٹی کا آگاہ کیا کہ پی او ایف پاک افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی 100 فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد دنیا کی30 سے زائد ممالک کو اسلحہ و مصنوعات برآمد کر رہاہے، عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائیگا، اس سلسلے میں مختلف ممالک سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اراکین کے وفد نے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی خواجہ سہیل منصورکی سربراہی میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز(پی اوایف ) کا دورہ کیا۔چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے اپنے استقبالیہ کلمات میں وفد کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداواری صلاحیت دنیا کے تیس سے زائد ممالک کو برآمد بھی کر رہاہے۔

عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا کہ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں 12 ذیلی ادارے اور چوبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی اوایف نے ہمیشہ حالت جنگ و امن میں مسلح افواج کی طرف سے دئیے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے ۔اس عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف ممالک سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔

کمیٹی نے پی او ایف میں حال ہی میں تکمیل شدہ جدید ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔ وفد کو پروڈکٹ ڈسپلے لائونج اورکچھ پیداواری یونٹس کا بھی دورہ کرایا گیا۔ جہاں انھوں نے اسلحہ و گولہ بارود کے پیداواری عمل کو دیکھا۔اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان نے پیداوار ی عمل میںگہری دلچسپی ظاہر کی اور پی اوایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیارکی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وطن عزیز کے اس عظیم دفاعی ادارے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے بھر پور معاونت کی جائے گی۔ (رڈ)

متعلقہ عنوان :