حکومت کی3 سالہ اقدامات کی بدولت ملک میں غربت میں واضح کمی آئی ہے،معاشی اعشاریوں میں بھی مسلسل بہتری سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا بنکاک میں اے پی ایف ایس ڈی کے گول میز اجلاس سے خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 17:57

حکومت کی3 سالہ اقدامات کی بدولت ملک میں غربت میں واضح کمی آئی ہے،معاشی ..
اسلام آباد/بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کے تین سالہ اقدامات کی بدولت ملک میں غربت میں واضح کمی آئی ہے جبکہ معاشی اعشاریوں میں بھی مسلسل بہتری سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے۔بدھ کووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال بنکاک میں چوتھے ایشیا پیسفک فورم برائے پائیدار ترقی ( اے پی ایف ایس ڈی ) کے گول میز اجلاس سے خطاب کر رہے تھے وہ اس فورم میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کے لئے بنکاک میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر ایشیاء و پیسفیک کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے تحت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور عمل درآمد کے حوالے سے اے پی ایف ایس ڈی ایک کلیدی فورم ہے۔

(جاری ہے)

،ترجمان وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کے علاوہ ایشیاء و پسیفک ریجن کے ساٹھ سے زیادہ ممالک اس اہم فورم میں شرکت کر رہے ہیں ، اس سال فورم کی صدارت کے لئے پروفیسر احسن اقبال کو منتخب کیا گیا ہے ، ان کا نام روس کے وفد کی جانب سے تجویز کیا گیا اس موقع پر اعلی سطح کے راونڈ ٹیبل اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان سے غربت کے خاتمے اور معیشت کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

وہ ائندہ د و دنوں میں اس فورم میں شرکت کے دوران جنسی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے سمیت غربت کے خاتمے کے حوالے سے اعلی سطح کے دو مزید فورمز میں شرکت کریں گے اور اس پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے ۔(و خ )

متعلقہ عنوان :