مودی سرکار کا بھارتی بورڈ کو پاکستان سے سیریز کی اجازت دینے سے انکار
بھارتی کرکٹ بورڈ کے خط کا علم نہیں، ابھی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی کا وقت نہیں آیا، پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے وقت سازگار نہیں ، موجودہ صورت حال میں نیوٹرل وینیو پر بھی سیریز کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، بھارتی وزیر مملکت داخلہ ہنس راج آہیر
بدھ 29 مارچ 2017 17:57
(جاری ہے)
ہنس راج آہیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے وقت سازگار نہیں ، اس لیے اس صورت حال میں دونوں ممالک کے درمیان نیوٹرل وینیو پر بھی سیریز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
دوسری جانب انڈین پریمئیر لیگ کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ان کا ہمیشہ سے یہ موقف ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے بھارتی بورڈ کے کسی خط کا انہیں علم نہیں لیکن اس حوالے سے بھارتی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دبئی میں سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں اس لئے ہمیں سیریز کی اجازت دی جائے۔ بھارتی میڈیا نے امید ظاہر کی تھی کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بی سی سی آئی کو سیریز کی اجازت مل جائے گی۔ بھارت کے پاس جنوبی افریقا کی سیریز سے قبل ستمبر اور نومبر کے مہینے موجود ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.