راس الخیمہ پولیس نے پانچ ڈرائیورز کو نشہ آور ادویات رکھنے کے جرم میں گرفتا ر کر لیا

بدھ 29 مارچ 2017 17:38

راس الخیمہ پولیس نے پانچ ڈرائیورز کو نشہ آور ادویات رکھنے کے جرم میں ..
راس الخیمہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2017ء) :۔راس الخیمہ پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو نشہ آور ادویات رکھنے کے جرم میں گرفتا ر کرلیا۔گلف نیوز کے مطابق ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ان کے پاس نشہ آور ادویات دیکھی گئیں ۔

(جاری ہے)

حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد ان پانچ ایشیائی ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔راس الخیمہ کے انسداد منشیات کے ادارہ نے ان شخص کو جال بچھانے کے بعد گرفتار کیا۔پولیس حکام نے ان سے تفتیش کے بعد یہ مقدمہ مقامی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :