پنجاب یونیورسٹی میں طلباءتصادم:یونیورسٹی انتظامیہ نےنیاضابطہ اخلاق جاری کردیا

ضابطہ اخلاق کےتحت یونیورسٹی میں سیاسی،مذہبی اورسماجی شخصیات کےداخلے،جبکہ طلباء کےفنکشنزاورہرقسم کےنعروں پرپابندی عائد ہوگی۔یونیورسٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 17:38

پنجاب یونیورسٹی میں طلباءتصادم:یونیورسٹی انتظامیہ نےنیاضابطہ اخلاق ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) :پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں پرامن تعلیمی ماحول کویقینی بنانے کیلئے نیاضابطہ اخلاق جاری کردیاہے،جس کے تحت یونیورسٹی میں سیاسی،مذہبی اورسماجی شخصیات کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تصادم کی کے بعد یونیورسٹی نے انتظامیہ نے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے۔ جس کے تحت یونیورسٹی کی حدورمیں ہر قسم کے طلباء فنکشن پر پابندی کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سی طرح طلبہ کی جانب سےہرقسم کےنعروں کی بھی پابندی ہوگی۔ جبکہ یونیورسٹی ہاسٹلزمیں طلباء وطالبات کےمہمانوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :