پتنگ بازی :گلے پرکیمیکل ڈورپھرنے سے ٹریفک وارڈن شدیدزخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 17:12

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) : راولپنڈی میں خونی کھیل پتنگ بازی نے ایک اور شخص کوزخمی کردیا۔روال روڈ پرٹریفک وارڈن کے گلے پرکیمیکل ڈورپھرگئی،جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کے علاقے روال روڈ پرکیمیکل ڈورپھرنے سے ٹریفک وارڈن دوران ڈیوٹی شدیدزخمی ہوگیا۔جس کوفوری مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے پنجاب میں حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجودمختلف شہروں میں پتنگ بازی کاسلسلہ جاری ہے۔جبکہ پولیس حکام پتنگ بازی پرپابندی کروانے میں ناکام نظرآرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :