بونیر، کنگر گلی پولیس کی کارروائی، مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی شراب بر آمد،ملزم گاڑی سمیت گرفتارکرلیا گیا

بدھ 29 مارچ 2017 17:57

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) کنگر گلی پولیس کی کارروائی، مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی شراب بر آمد،ملزم گاڑی سمیت گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن جوڑ کے قائمقام ڈی ایس پی سید احمد خان اور انسپکٹر محمد زمان نے پولیس اسٹیشن جوڑ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او بونیر محمد ارشاد خان کے خصوصی ہدایت پر کنگر گلی پولیس کے انچارج اے ایس آئی شیر امان خان نے اپنے نفری کے ہمراہ جن میں ایچ سی قمر زمان،شیر ولی ،نیاز محمد خان ودیگر شامل تھے۔

نے ناکہ بندی کے دوران کاروائی کرتے ہوئے ملز م سید بخت شاہ ساکن تورورسک سے اعلیٰ کوالٹی کی بڑی مقدار میں شراب بر آمد کر کے ان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔جوڑ پولیس نے ملزم کیخلاف رپورٹ درج کی۔

(جاری ہے)

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی ایس پی سید احمد خان نے کہا کہ بونیر پولیس ڈی پی او بونیر کے سربراہی میں ایک مضبوط فورس ہے۔عوام کی مال ،جان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

پولیس اسٹیشن جوڑ کے حدود میں منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔یہاں پر معاشرہ اور امن خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔اور اس لعنت سے نجات کیلئے پولیس فورس کی بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔عوام کو پر امن معاشرہ فراہم کرنا اور ان کی مال وجان کی ہر صورت میں حفاظت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :