کیسکو کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی، 25ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے

مستونگ، قلات، کھڈکوچہ،خالق آباد،پنجپائی اورگردگاپ میں نادہندگان کے کنکشنزمنقطع

بدھ 29 مارچ 2017 17:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی ہدایات پر بجلی نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری ہے جس کے تحت ایکسئن کیسکوقلات ڈویژن سیدآصف شاہ کی سربراہی میں سب ڈویژنل افسران اورلائن سٹاف پرمشتمل ٹیموںنے نادہندگان کے خلاف مستونگ، قلات ،کھڈکوچہ، خالق آباد، پنجپائی اورگردگا پ کے علاقوںمیںکاروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران عدم ادائیگی پر زرعی صارفین اورنادہندہ دیہاتوںکے 25ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے نیز کیسکوٹیموںنے مستونگ سٹی، محراب روڈاورملحقہ علاقوں سے 27 جبکہ خالق آبادسے 12کمرشل صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے ۔علاوہ ازیں کانک میں ایک نادہندہ واٹرسپلائی کنکشن کے ٹرانسفارمربھی اُتارکربجلی منقطع کردی گئی جن کے ذمہ 6 لاکھ روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔واضح رہے کہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کیسکوکی کارروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔لہٰذاتمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات بھی بروقت جمع کرائیں تاکہ کسی زحمت یاپریشانی سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :