عوام کی دہلیز پران کے تمام بنیادی مسائل حل کیے جائیں گے،سردار در محمد ناصر

صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو کسی حال میں تنہا نہیں چھوڑ سکتی ،تر قیاتی کام جاری ہیں ،مشیر صنعت و حرفت بلوچستان

بدھ 29 مارچ 2017 17:51

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) صوبائی مشیر صنعت و حرفت سردار در محمد ناصر نے کہا ہے کہ عوام کی دہلیز پران کے تمام بنیادی مسائل حل کیے جائیں گے ۔ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو کسی حال میں تنہا نہیں چھوڑ سکتی تر قیاتی کام جاری ہیں اور انشا اللهجلد عوامی فلاح بہبود کے کیلئے مزید منصوبو ں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے انشااللهلورالائی دکی میں سرسبزانقلاب لائیں گے ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے لورالائی میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا اس موقعے پر ان کے تحصیل دکی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی فتح خان ناصر بھی موجود تھے وفد نے صوبائی مشیر کو لورالائی اور دکی کے مسائل سے آگاہ کیا سردار درمحمد ناصرنے ان کے تمام مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کروائی وفد نے تعاون کرنے پر صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر نے کہا کہ وہ ضلع لورالائی اور ضلع دکی کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کردیںگے اور میرے دروازے لورالائی اوردکی کے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام کے جائز مسائل حل کرنا میر ا اولین فرض اور مشن ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد دکی کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا انہوں نے کہا کہ میرے فنڈ سے ضلع دکی میں ترقیاتی سکیمات پر کام جاری ہے اور مزید کاموں کیلئے ٹینڈر جاری ہوچکے ہیں جن کی تعمیر سے ضلع دکی میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ سابق وزرا ء نے اپنے ادوار میں دکی کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے دکی کا برا حال ہوگیا مگرمسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبے کے تما م علاقوں میں بلاتعصب فنڈز جاری کیے ہیںجس کی وجہ سے پورے بلوچستان کی انشااللہ حالت تبدیل ہو کر رہ جائے گی اور آنے والے الیکشن میں انشااللہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر ایک دفعہ پھر کامیا ب ہوگی اور ترقی کا عمل مزید تیر ہوگا ۔

صوبائی مشیر نے اپنے لورالائی کے دورے کے دوران گذشتہ روز وفات پانے والے عبدالخلاق اوتمانخیل اور دولت خان اوتمانخیل کی تعزیت کیلئے ان کے گھر وںپر گئے او ران کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کاور مغفرت کیلئے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :