وفاقی حکومت نے مانسہرہ میں ہوائی اڈے کیلئے اراضی کی خریداری کیلئے 45کروڑ روپے فراہم کر دئیے

سروے رپورٹ کے بعد زمین کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا،مجموعی طورپر چھ ہزار کنال اراضی خریدی جائیگی

بدھ 29 مارچ 2017 17:45

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) وفاقی حکومت نے مانسہرہ میں ہوائی اڈے کیلئے اراضی کی خریداری کیلئے 45کروڑ روپے فراہم کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ محصولات نے شہری ہوا بازی کے ادارے کی سروے رپورٹ کے بعد زمین کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ منصوبے کیلئے مجموعی طورپر چھ ہزار کنال اراضی خریدی جائے گی۔