سانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ میں وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور وزرا کو طلب نہ کرنے کا معاملہ

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں یکجا کر نے حکم دیدیا

بدھ 29 مارچ 2017 17:44

سانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ میں وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور وزرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ میں وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور وزرا کو طلب نہ کرنے اور اسی معاملے میں آئی جی پولیس پنجاب کی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں یکجا کر نے حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے عوامی تحریک اور آئی جی پولیس کی دو الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزرا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے بری کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا جبکہ آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے استغاثہ میں اپنی طلبی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہی.

سماعت کے دوران فل بنچ نے سابق ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی اس معاملے میںطلبی کے نوٹسز کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی اور قرار دیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان عدالت میں پیشی کے بعد درخواست قابل پذیرائی نہیں ہی. فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ میں وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور وزرا کو طلب نہ کرنے اور اسی معاملے میں آئی جی پولیس پنجاب کی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں یکجا کر نے حکم دیا ہی. فل بنچ نے آئی جی پولیس پنجاب کے طلبی کے نوٹسز پر حکم امتناعی میں مزید توسیع کردی درخواستوں پر مزید کارروائی 27 اپریل کو ہوگی. (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :