گیبون میں تیل کی صنعت بدحال، آمدنی میں تیزی سے کمی آرہی ہے،ماہرین

بدھ 29 مارچ 2017 17:26

لبریویلے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ گیبون میں تیل کی صنعت کی مسلسل بدحالی کے باعث حکومت اور عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ ملکی آمدنی میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔حال ہی میں جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق گیبون میں پٹرولیم کی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے اور اس کی پیداوار 1997 ئ کی سطح سے 40 فیصد گر چکی ہے جبکہ ملازمین اپنی تنخواہوں اور اجرتوں میں اضافے اور کنٹریکٹوں کی بحالی کیلئے آئے روز احتجاج کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات میں 80 فیصد پٹرولیم مصنوعات پر مشتمل ہے اور مجموعی قومی پیداوار میں اس شعبے کا حصہ 45 فیصد سے زیادہ ہے۔1997 ئ میں گیبون کی تیل کی پیداوار 3,70,000 بیرل یومیہ تھی جو 2017 ئ میں کم ہوکر 2,20,000 بیرل یومیہ پر آچکی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے مالی مسائل پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاہم مختصر مدتی فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ملک کے صدر علی بونگو کر حزب اختلاف کی جانب سے شدید دبائو کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رواں سال ملکی اقتصادی شرح نمو میں بہتری آئے گی

متعلقہ عنوان :