آرمی چیف کا آزاد کشمیر سنٹر مانسرکیمپ کا دورہ

مادروطن کے دفاع سمیت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آزاد کشمیر رجمنٹ کا کردار اہمیت کا حامل ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 29 مارچ 2017 16:59

آرمی چیف  کا آزاد کشمیر سنٹر مانسرکیمپ کا دورہ
راولپنڈی،مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع سمیت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آزاد کشمیر رجمنٹ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزاد کشمیر سنٹر مانسرکیمپ کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کی انسٹالیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں پر آرمی چیف اور ریٹائر ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان آزاد کشمیر رجمنٹ کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مادروطن کے دفاع اور بیش بہا قربانیوں کیلئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ کے 3842 شہداء ہیں جنہوں نے مادروطن کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔