الیکشن کمیشن کا غیر فعال سیاسی پارٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کا معاملہ آئینی اصلاحات کی منظوری تک موخر کر نے کا فیصلہ

بدھ 29 مارچ 2017 16:55

الیکشن کمیشن کا   غیر فعال سیاسی پارٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کا معاملہ آئینی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2ہزار سے زائد غیر فعال سیاسی پارٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ سے آئینی اصلاحات کی منظوری تک موخر کر دیا ہے،موجودہ قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو کسی بھی سیاسی جماعت کو ڈی لسٹ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ334سیاسی جماعتوں میں گذشتہ کئی عشروں سے غیر فعال سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کے معاملے پر فی الحال خاموشی اختیار کر لی ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نے موجودہ قوانین میں سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے واضح احکامات اور اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے اس معاملے کو انتخابی اصلاحات کے مسودے کی پارلیمنٹ ہائوس سے منظوری اور باقاعدہ قانون بن جانے تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے مسودے میں ایسی تمام سیاسی جماعتیں جنہوں نے باقاعدگی کے ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے ہوں ااور اپنے حسابات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرائے ہوں کو ڈؑی لسٹ کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس سے مسودے کی منظوری کے بعد تمام غیر فعال سیاسی جماعتوں جن کی تعداد 2ہزار سے زائد ہے کو ڈی لسٹ کر دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :