Live Updates

پی ٹی آئی کانوجوان کوزیادتی کےبعد قتل کرنےکیخلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 16:43

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) : تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے جڑانوالہ میں نوجوان کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔سٹی پولیس نے نوٹوں کی چمک پر قاتلوں کو بے گناہ قرار دے کر چھوڑ دیا۔ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا جڑانوالہ میں جواں سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا اور نعش 11دن بعد نہر سے برآمد ہوئی ہے ۔جبکہ پویس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہے۔نواجون اپنے بزرگ ماں باپ کا واحد سہارا تھا۔جہنوں نے اعلیٰ احکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات