انتخابی ڈرامہ حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا، پیپلز موومنٹ

حریت قیادت کو گھروں ،جیلوں میں نظربند کرنے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ کیلئے نام نہاد ضمنی انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے،میر شاہد سلیم

بدھ 29 مارچ 2017 16:51

ْسرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں رچایا جانے والاانتخابی ڈرامہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے راجوری میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حریت قیادت کو گھروں اور جیلوں میں نظربند کرنے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ کے لیے نام نہاد ضمنی انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

حریت رہنما نے سرینگر اور اسلام آباد انتخابی حلقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 9اور12اپریل کو ہونے والے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ اجلاس سے محمد شفیع پیر، عبدالحمید خان، ریاض احمد، محمد اقبال اور محمد عبداللہ ملک نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :