ڈاکٹرعاصم حسین کی ضمانت کا 19صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری

میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کے مفلوج ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،پاسپورٹ ناظر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 29 مارچ 2017 16:49

ڈاکٹرعاصم حسین کی ضمانت کا 19صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین کی ضمانت کا 19صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کے مفلوج ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔مقدمات میں ملوث دیگر ملزموں کی ضمانت ہوچکی ہے۔دہشت گردی کے مقدمے میں بھی ڈاکٹرعاصم ضمانت پرہے۔جسٹس کے کے آغاکے فیصلے کوبرقراررکھتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کی ضمانت منظور کی جاتی ہے لیکن وہ اپناپاسپورٹ ناظر کے پاس جمع کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :