تعلیمی ادا رو ں میں بجلی منقطع کر نے کا سلسلہ بند کیا جا ئے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

سکو لز میں مفت در سی کتب کی بر وقت فرا ہمی کو یقینی بنا ئیں تا کہ طلبا و طا لبا ت کو اپنا نیا تعلیمی سال شرو ع کر نے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سا منا نہ کر نا پڑ ے، وزیر تعلیم سندھ

بدھ 29 مارچ 2017 16:49

تعلیمی ادا رو ں میں بجلی منقطع کر نے کا سلسلہ بند کیا جا ئے ،جا م مہتا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کرا چی میں 224اسکو لز کی بجلی منقطع ہو نے کی خبر کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے سیکریٹری اسکو لز /سیکریٹری کا لجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فور ی طو ر پر اس مسئلے کو حل کر وائیں تا کہ ان اسکولز /کا لجز کے اسا تذہ اور طلبا ،طا لبا ت پر سکو ن ما حول میں تدریسی سر گر میا ں جاری رکھ سکیں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ ہا ئی کو ر ٹ نے اپنے ریما رکس میں کہا ہے کہ تعلیمی ادا رو ں کی بجلی منقطع نہیں ہو نا چا ہئے اس کے با وجو د کے الیکٹرک نے بلا جواز تعلیمی ادا رو ں کی بجلی منقطع کر نے کا سلسلہ جا ر ی رکھا ہوا ہے ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جا نب سے تعلیمی ادا رو ں کو زا ئد بل بھیجنے کی شکا یا ت عا م ہیں اور ان شکا یا ت کا بر وقت ازا لہ ضرو ری ہے اس شدید گر می کے مو سم میں تعلیمی ادا رو ں کی بجلی منقطع کر نا غیرانسانی حقوق کی سخت خلا ف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے اسکو لز میں در سی کتابوں کی فرا ہمی میں تا خیر کا بھی نو ٹس لیتے ہو ئے سندھ ٹیکسٹ بو ر ڈ کے چیئر مین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکو لز میں مفت در سی کتب کی بر وقت فرا ہمی کو یقینی بنا ئیں تا کہ طلبا و طا لبا ت کو اپنا نیا تعلیمی سال شرو ع کر نے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سا منا نہ کر نا پڑ ے ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے نو یں دسویں کے جا ر ی امتحا نا ت میں نقل کی شکا یا ت کا بھی نوٹس لیتے ہو ئے متعلقہ بو ر ڈز اور اسٹیک ہو لڈرز کو نقل کے خا تمے میں اپنا مو ثر کر دا ر ادا کر نے پر زور دیتے ہوئے اس کی مکمل رو ک تھا م کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :