دنیا بھر سے تین ہزار سکھ یاتری بیساکھی تہوار منانے کے لیے بارہ اپریل تا پندرہ اپریل گوردوارہ پنجہ صاب حسن ابدال آئیں گے
سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تمام ممکن سہولیات فراہم کریں گے،ڈپٹی کمشنر اٹک
بدھ 29 مارچ 2017 16:45
(جاری ہے)
طبی سہولیات کی فراہمی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اٹک اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹک کے ذمہ ہوں گی۔
صفائی کے انتظامات اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حسن ابدال کریں گے۔ سکھوں کی رہائش کے انتظامات اے ڈی سی (جنرل)اٹک، بجلی کی بلاتعطل فراہمی ایکسین آئیسکو ٹیکسلا ، اے کلاس ٹرانسپورٹ کی فراہمی ڈی آر ٹی اے ، راشن کی فراہمی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، عارضی پوسٹ آفس ، ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پوسٹ آفیسر اٹک اور بم ڈسپوزل سکواڈ ، ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی فراہمی کے سلسلے میں ڈی پی او اٹک سے ضروری رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گوردوارہ پنجہ صاحب میں سگریٹ، نسوار ، انڈے ،اور گوشت لانا سخت ممنوع ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کو اس سلسلہ میں فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ سکھ یاتریوں کی آمد کے ایام میں پنجہ صاحب میں لوڈشیڈنگ نہی کی جائے گی۔ یاتریوں کو فل میڈیکل کور فراہم کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حسن ابدال پر ہوگی۔ پنجہ صاب میں سٹینڈ بائی جنریٹر ز موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ صفائی کے خاص انتظامات اور اینٹی ڈینگی سپرے بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں کو آمدورفت کے لیے اے کلاس ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.