تقسیم کار کمپنی ٹرائبل ایریا ڈسڑی بیوشن سپلائی کمپنی کی نیپرا کو کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

بدھ 29 مارچ 2017 16:42

تقسیم کار کمپنی ٹرائبل ایریا ڈسڑی بیوشن سپلائی کمپنی کی نیپرا کو کمرشل، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) قبائلی علاقوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی ٹرائبل ایریا ڈسڑی بیوشن سپلائی کمپنی نے نیپرا کو کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرائبل ایریا ڈسڑی بیوشن سپلائی کمپنی کی جانب سے نیپراکو بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات ارسال کی گئی ہیں جن کی روشنی میں فاٹا میں کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ٹرائبل ایریا ڈسڑی بیوشن سپلائی کمپنی کی سفارشات میں کمرشل صارفین کے ٹیرف میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ ، صنعتی صارفین کے لیے ٹیرف میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ ، زرعی صارفین کے لیے ٹیرف میں 2 روپے 4 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز جب کہ گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 2 روپے 35 پیسے فی یونٹ تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 12 اپریل کو کرے گی۔

متعلقہ عنوان :