خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے ،ْعمران خان

بدھ 29 مارچ 2017 16:42

خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پختونخواہ میں پہلی بار قابلیت کو نوازا گیا ،ْانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔