رینالہ خورد میں تیز رفتار بس کی گدھا ریڑھی سے ٹکر ، ایک شخص جاں بحق

بدھ 29 مارچ 2017 16:38

رینالہ خورد میں تیز رفتار بس کی  گدھا ریڑھی سے ٹکر  ، ایک شخص جاں بحق
رینالہ خورد۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) رینالہ خورد میں تیز رفتار بس اور گدھا ریڑھی کے درمیان ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق جی ٹی روڈ پل چوڑیاں کے قریب ملتان سے لاہور جانے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر گدھا ریڑھی کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں ریڑھی بان سرفراز موقع پر ہی دم توڑ گیا ،ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس نے بس قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :