سرگودھا میں ناقص کارکردگی پر مزید پانچ تھانیداروں کیخلاف مقدمات درج

بدھ 29 مارچ 2017 16:38

سرگودھا۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)سرگودھا میں ناقص کارکردگی اور مثل مقدمہ حوالے نہ کرنے پر مزید پانچ تھانیداروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کیپٹن(ر)محمد سہیل چوہدری نے ناقص کارکردگی ، مقدمات کو یکسو کرکے بروقت چالان عدالت میں داخل نہ کروانے اور سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر مزید پانچ تھانیداروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ہے ، ان تھانیداروں میں تھانہ بھیرہ کے سب انسپکٹر ربنواز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیع، تھانہ پھلروان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز نذیرحسین اور اورنگزیب کیخلاف مقدمات کو یکسو کر کے بروقت چالان داخل عدالت نہ کروانے پر جبکہ ریٹائرڈ اے ایس آئی خالد محمود کیخلاف سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جس پر متذکرہ پولیس اہلکاران کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، ڈی پی او سرگودھا نے کہا ہے کہ کارسرکار میں غفلت اور لاپرواہی کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔