صومالیہ : شدید جھڑپیں ،30شدت پسند ہلاک

الشباب کے اڈے پر اچانک حملے میں شدت پسند تنظیم کے اسلحے کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا ہے،صومالیہ فورسز

بدھ 29 مارچ 2017 16:33

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) صومالیہ میں فورسز نے الشباب کے 30شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی فورسز کی طرف سے الشباب کے اڈے پر اچانک حملے میں شدت پسند تنظیم کے اسلحے کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔افریقن یونین اور صومالی فورسز کی کارروائی میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 30 سے زائد جنگجو مارے گئے۔

(جاری ہے)

صومالیہ اور کینیا کے عہدیداروں کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے جوبالینڈ میں الشباب کے دو اڈوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں یہ جنگجو مارے گئے تھے۔ڈپٹی کمانڈر محمد احمد ہیرسی نے کہا کہ فورسز کی طرف سے الشباب کے اڈے پر اچانک حملے میں شدت پسند تنظیم کے اسلحے کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔محمد احمد ہیرسی نے بتایا کہ الشباب کی ایسی گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا جن پر طیارہ شکن گنز نصب تھیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے 33 جنگجوں کی لاشیں دیکھیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2011 میں صومالیہ سرحد کے قریب سے کئی سیاحوں کے اغوائ کے بعد کینیا نے اپنی فوجیں صومالیہ میں بھیجیں جو 2012 میں باقاعدہ طور پر افریقن یونین فورس میں شامل ہو گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :