Live Updates

ملک میں طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں،تحریک انصاف

اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے چھوڑے جارہے ہیں،ترجمان فواد چوہدری

بدھ 29 مارچ 2017 16:33

ملک میں طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں،تحریک انصاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے چھوڑے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون صرف غریب کیلئے ہے جبکہ طاقتور کیلئے یہاں پر کوئی قانون نہیں طاقتور کرپشن کرتے ہیں رشوت لیتے ہں اور پھر رشوت دے کر چھوٹ جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایان علی،شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم پر اربوں روپے کرپشن کے الزام ہیں مگر سب کو رہا کردیگیا ہے اور ملک کے ادارے سو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کا معاملہ ملک میں کرپشن کا سب سے بڑا کیس ہے اور پویر قوم کو اس کے فیصلے کا انتظار ہے،پانامہ کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا اور ہرکرپٹ حکمران کا احتساب بھی ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات