فرانس میں صدارتی امیدوار فرانسوا فیلوں کی اہلیہ پر الزامات عائد

بدھ 29 مارچ 2017 16:32

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) فرانس میں صدارتی امیدوار فرانسوا فیلوں کی اہلیہ پر بے ضابطگیوں سے متعلق ابتدائی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہیں بہت زیادہ مشاہرے والی ایسی ذمہ داریاں دی گئیں جو انہوں نے کبھی پوری ہی نہیں کیں۔

(جاری ہے)

فیلوں پر بھی ایسے ہی الزامات عائد ہیں، جس سے اس کنزرویٹیو امیدوار کے دو مرحلوں پر مبنی فرانسیسی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے امکانات متاثر ہوئے ہیں۔ فیلوں ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ فرانس میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 23 اپریل جبکہ دوسرا مرحلہ سات مئی کو منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :