18 ماہ تک 8 اساتذہ کی زیادتی کا نشانہ بننے والی 13 سالہ بھارتی لڑکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 16:12

18 ماہ تک 8 اساتذہ کی زیادتی کا نشانہ بننے والی 13 سالہ بھارتی لڑکی
راجھستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : بھارتی ریاست راجھستان میں سفاکیت کی انتہا تب ہوئی جب 13 سالہ لڑکی کو اس کے 8 اساتذہ 18 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن میں 13 سالہ لڑکی کے والدین نے ایف آئی آر درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ متاثرہ لڑکی کو حاملہ ہونے بعد اسقاط حمل کی دوائیاں لینے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ تمام افراد نجی اسکول میں استاد ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ ایکٹ سمیت آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایاکہ اسکول ٹیچر نے اسے 12 اپریل 2015ء کو اسکول میں طلب کیا اور اس کی عُریاں تصاویر بنائیں۔ جس کے بعد انہوں نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی سے بھی بات کرنے یا اس بات کا تذکرہ کرنے سے خبردار کیا۔ ملزمان نے سچ بتانے پر میری بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ یہ معاملہ تین ماہ قبل منظر عام پر آیا جب متاثرہ لڑکی کی طبیعت بگڑی اور طبی معائنے کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ لڑکی کو بلڈ کینسر ہے۔

متعلقہ عنوان :