Live Updates

حمزہ شہباز اور عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سما عت 20اپریل تک ملتوی

بدھ 29 مارچ 2017 16:19

حمزہ شہباز اور عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز اور عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی عدم حاضری کے باعث 20اپریل تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور حمزہ شہباز شریف کی جہلم میں انتخابی ضابطہ اخلاقی کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل نے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے 20اپریل تک وقت مانگنے کی استدعا کی اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 24اپریل تک کا وقت دیدیا تاہم چیف الیکشن کمیشن جسٹس سردار رضاخان کی ضروری کام کی وجہ سے عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :