الطاف کو چھوڑنا بڑی قربانی ،23فیصد ورکرز کی اب بھی جذباتی طور پر وابستہ ہیں،فاروق ستار

ووٹر ز نہیںبلکہ سیاست کرنیوالے تقسیم نظر آتے ہیںحکومت سے اور کچھ نہیں چاہیے بس 22اگست کے مقدمات ختم کر د ے تو مہربانی ہوگی، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 16:19

الطاف کو چھوڑنا بڑی قربانی ،23فیصد ورکرز کی اب بھی جذباتی طور پر وابستہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) متحدہ قومی مومنٹ( پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست کرنیوالے تقسیم نظر آتے ہیں، ووٹ دینے والے نہیں، حکومت سے چاہتے ہیں کہ 22اگست کے مقدمات ختم کئے جائیں ، الطاف حسین کیساتھ اتنی لمبی رفاقت کو چھوڑنا بڑی قربانی ہے ، 30فیصد ورکرز کی بانی قائد سے جذباتی وابستگی اب بھی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کسی بھی نظریہ دینے والے کے ساتھ جذباتی وابستگی ہواکرتی ہے،الطاف حسین سے اتنی لمبی رفاقت کو چھوڑنا بڑی قربانی ہے۔سربراہ ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ہم ورکرز کی ڈی بریفنگ کررہے ہیں،انہوں نے 30فیصد ورکرز کی بانی قائد سے جذباتی وابستگی کابھی اعتراف کیا ۔

(جاری ہے)

فاررق ستار کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم کراچی کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے ،ہمارے کے پلیٹ فارم پر 22سوکے قریب بلدیاتی نمائندے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ مجھے شایدیہ پیغام دیاگیاکہ آپ کوجب چاہے گرفتارکریں جب چاہے چھوڑدیں،میں نے اپنی جان نہیں بچائی ہم صرف پالیسی چاہتے ہیں، یوم تاسیس کامیابی کا پیمانہ نہیں ،وہ ورکرز کنونشن تھا ۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے اور کچھ نہیں چاہتے بس وہ ہمارے خلاف 22اگست والے مقدمات ختم کردے تو مہربانی ہو گی ۔