رومانیہ کا پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کی خواہش کا اظہار

پاکستان اور رومانیہ دونوں کا100ملین ڈالر سے زائد تجارت کا حجم ہے،سی پیک میں شمولیت اختیار کر نے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ،سفیر نکولے گویا کا اسٹرٹیجک ویژن انسٹیٹیوٹ میں خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 16:19

رومانیہ کا پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) یورپی ملک رو مانیہ نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے میں شمولیت کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور رومانیہ دونوں کا100ملین ڈالر سے زائد تجارت کا حجم ہے،سی پیک میں شمولیت اختیار کر نے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اسلام آباد میں اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نکولے گویا نے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ رومانیہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کس طرح شامل کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یورپی یونین میں شامل ممالک میں رومانیہ تیزی کے ساتھ معاشی ترقی کرنے والا ملک ہے ۔پاکستان اور رومانیہ کے باہمی تعلق پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ سیاسی ،معاشی ،ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں مضبوط باہمی تعلق ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 100ملین ڈالر سے زائد مالیت کے تجارتی تعلقات ہیں ۔وزیراعظم کے دورہ رومانیہ پر روشنی ڈالتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان وفود کی سطح پر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات ہوئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ،معاشی تعلقات اور دفاعی معاہدے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :