پشاور: سرچ آپریشن کے دوران100سے زائد افراد گرفتار

دوسو گھروں کی تلاشی ،پچاس افراد کو کرایہ داری کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا

بدھ 29 مارچ 2017 16:18

پشاور: سرچ آپریشن کے دوران100سے زائد افراد گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 100سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ،پشاورپولیس نے تھانہ خزانہ، ہشت گری اور پشتہ خرہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ، گرفتار افراد کے قبضے سے پستول، سیکڑوں کارتوس اور منشیات بھی قبضے میں لی گئیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر ایک اشتہاری سمیت 101 افراد گرفتار کیا، جن میں 50 مشتبہ افراد شامل ہیں 50 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 2 سو سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی، سرچ آپریشن میں 12 پستول، سیکڑوں کارتوس اور منشیات بھی قبضے میں لی گئیں ، گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :