سندھ ہائی کورٹ ، کر پشن کے دو مقدمات میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور

ڈاکٹر عاصم کو 25,25 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

بدھ 29 مارچ 2017 16:13

سندھ ہائی کورٹ ، کر پشن کے دو مقدمات میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے کر پشن کے دو مقدمات میں پیپلز پا رٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج نے میڈیکل گراونڈز پر ضمانت منظور کی۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 25,25 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس نے دو ججوں کے اختلافی فیصلے پر معاملہ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ کو بھجوایا تھا۔واضع رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ طویل مدت سے زیر حراست تھے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے متعدد بار عدالت میں استدعا بھی کی تھی کہ ان کے موکل کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اس لئے ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ ان کا علاج کروایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین پر 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو ریفرنسز دائر تھے۔ ڈاکٹر عاصم پر اپنے ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس میں ان کی ضمانت ہوچکی تھی۔ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پچیس پچیس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہی

متعلقہ عنوان :