الیکشن کمیشن کاآئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے کافیصلہ

نئی مردم شماری کے بعدنئی حلقہ بندیاں کرنالازم ہے،ادارہ شماریات سے رابطہ کیاہے،نئی حلقہ بندیوں کاعمل جولائی میں شروع کردیاجائیگا۔الیکشن کمیشن حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 16:00

الیکشن کمیشن کاآئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے کافیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے کافیصلہ کیاہے،الیکشن کمیشن نے محکمہ شماریات سے حلقہ بندیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کاکہناہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کے بعدنئی حلقہ بندیاں کرنالازم ہے۔ڈیٹالینے کیلئے ادارہ شماریات سے رابطہ کیاہے۔نئی حلقہ بندیوں کاعمل جولائی میں شروع کردیاجائیگا۔الیکشن کمشین حکام کامزید کہناہے کہ انتخابی حلقےبڑھانےکےفیصلےکا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔ پارلیمنٹ نے حلقے بڑھانے کافیصلہ کیاتونئی حلقہ سازی بھی کرینگے۔