آئی فون صارفین اب فیس بُک میسنجر استعمال نہیں کر سکیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 14:59

آئی فون صارفین اب فیس بُک میسنجر استعمال نہیں کر سکیں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء): آئی فون صارفین کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ اب آئی فون استعمال کرنے والے موبائل صارفین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کا میسنجر استعمال نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے اعلان کیا ہے کہ جن صارفین کے پاس آئی فون 3،4 اور 5 ہیں انہیں فیس بُک میسنجر کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔ فیس بُک کے اس اعلان پر مائیکروسافٹ فون سمیت دیگر صارفین کی بھی ایک بڑی تعداد نے حیرت ک اظہار کیا ہے۔ فیس بُک کا کہنا ہے کہ آئی فون 5 یا اس سے پُرانا فون رکھنے والے صارفین اپنا سسٹم اپ گریڈ کریں یا پھر فیس بُک لائیو پر چلے جائیں کیونکہ اگر فیس بُک نے انہیں میسنجر کی سہولت دے دی تو بھی وہ اس سہولت کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔