بے نظیر بھٹو وویمن ہاکی گولڈ کپ، اسلام آباد کی ٹیم وویمن ہاکی ایسو سی ایشن کی ہٹ دھڑمی کے باعث شرکت نہ کر سکی

بدھ 29 مارچ 2017 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی محترمہ بے نظیر بھٹو وویمن ہاکی گولڈ کپ میں اسلام آباد کی ٹیم وویمن ہاکی ایسو سی ایشن کے عہداداران کی ہٹ دھڑمی کے باعث شرکت نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ وویمنز ہاکی ایسو سی ایشن کی نگرانی میں گزشتہ روز سکھر میں شروع ہونیوالے وویمنز ہاکی ایونٹ میں شرکت کیلئے اسلام آباد وویمنز ٹیم کے ٹرائلز 21مارچ کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں لئے گئے جس کے بعد وویمن ٹیم کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تاہم اسلام آباد وویمن ہاکی ایسو سی ایشن کی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی تسنیم قریشی کی ہٹ دھڑمی اور من پسند لوگوں کو نوازنے کے باعث اسلام آباد کی ٹیم تشکیل نہ دی جا سکی اور بھر پور تیاریوں کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے محروم رہی۔

اسلام آباد کی خواتین پلیئرز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری شہباز سینئر اور وویمن ہاکی کی چیئرپرسن خوش بخت شجاعت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا سخت نوٹس لیں اور نا اہل عہدداران کیخلاف کارروائی کرنے سمیت مستقبل میں اسلام آباد کی ٹیم قومی ٹورنامنٹس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :