وزیر اعظم نے مقامی کھیلوں کی بحالی اور ترقی کیلئے محمد اعجاز گل کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیدی

بدھ 29 مارچ 2017 15:07

وزیر اعظم نے مقامی کھیلوں کی بحالی اور ترقی کیلئے محمد اعجاز گل کی سربراہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مقامی کھیلوں کی بحالی اور ترقی کیلئے محمد اعجاز گل کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی کھیلوں کی بحالی قائم کردہ ٹاسک فورس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار اور ٹگ آف وار فیڈریشن کا نمائندہ شامل ہو گا۔ ٹاسک فورس ملک میں مقامی کھیلوں بالخصوص کبڈی ، رسہ کشی اور ویٹ لفٹنگ کے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لے گا اور اپنی سفارشات مرتب کرکے منظوری کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کو ارسال کرئے گا۔