عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

بدھ 29 مارچ 2017 15:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فریدنے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، افسران اورعملہ اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کیماڑی زون اور گرین بیلٹس کی صفائی کے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری استعمال کی جائے۔

اس موقع پر بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی، بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کاکام ہنگامی بنیادوں میں جاری ہے جبکہ تمام شاہراہوں کے اطراف اور گرین بیلٹس میں موجود کچرے و مٹی کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔