کوٹلی ‘ مجسٹریٹ بلدیہ ان ایکشن،گوشت مارکیٹ کااچانک دورہ، قیمتوں ‘ صفائی اورگوشت کامعیار چیک کیا

بدھ 29 مارچ 2017 15:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)مجسٹریٹ بلدیہ ان ایکشن،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی ہدائت پرگوشت مارکیٹ کااچانک دورہ،گوشت کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اورگوشت کامعیاربھی چیک کیا،شہریوںکی طرف سے بلدیہ کوخراج تحسین،شہریوںکوصاف ستھری اوربہترین اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے مجسٹریٹ بلدیہ کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی خصوصی ہدائت پرانسپکٹرسرداربشارت،ٹیکس کلرک ندیم رحمن،ریڈرمحمدطارق کے ہمراہ اچانک گوشت مارکیٹ کادورہ کیادورہ کے دوران انہوںنے گوشت مارکیٹ میںصفائی ستھرائی،گوشت کی قیمتوں کے علاوہ گوشت کامعیار بھی چیک کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے کہاکہ عوام کوبہترین،صحت منداورصاف ستھری اشیاء کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیںاس حوالہ سے ہمیںشہریوںکی مددکی بھی ضرورت ہے کسی بھی تاجر،دکاندارکوغیرمعیاری،مضرصحت،ناقص اورزائد المعیاد چیزیںفروخت کرنے کی ہرگزاجازت نہیںدینگے مجسٹریٹ بلدیہ نے گوشت مارکیٹ میںہردکان پرجاکرگوشت کامعیار بھی چیک کیااوردکانداروںکوسختی سے ہدائت کی کہ وہ مضرصحت گوشت،بیماریالاغرجانورکاگوشت ہرگز نہ بیچیں اگرکوئی دکاندارایساکرتے پکڑاگیاتواس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف شہریوںنے مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کی طرف سے شہریوںکوبہترین،صاف ستھری اشیاء کی فراہمی کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات پرانہیںزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل اعتمادکایقین دلایا۔