پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی‘ میر یونس

بدھ 29 مارچ 2017 15:03

ْمظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) مرکزی رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی و ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر محمد یونس نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نومنتخب صدر چوہدری لطیف اکبر، سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور ، سیکرٹری انفارمیشن سردار جاوید ایوب، ڈپٹی سیکرٹری شاہین کوثر ڈار اور پی وائی او یوتھ کے صدر سردارضیاء القمر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی تنظم سازی سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔

جبکہ اووسیز کشمیری بھی حالیہ تنظیم سازی پر چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے خوش ہیں اور اس مرتبہ پیپلزپارٹی مسقط ، دبائی ، بحرین ، قطر، سعودیِ عرب سمیت دیگر ریاستوں میں جوگ در جوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت کررہے ہیں جوکہ خوش آئین بات ہے ، بھٹو !کل بھی زندہ تھا ، بھٹو آج بھی زندہ ہے ،۔

(جاری ہے)

یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے حق ، میرٹ اور نظریاتی کارکنوں کو پھولوں میں گلدستے کی طرح پرونا شروع کردیا ہے جو کہ جماعت کی ایک بڑی طاقت ہے ہم سب مل کر آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانے کیلئے نومنتخب صدر چوہدری لطیف اکبر کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نئے صدراور دوسرے اراکین کے ساتھ مل کر پارٹی کو مزید مضبوط بنائیںگے ۔ اور آزادکشمیر میں پارٹی کو نئے انداز سے منظم کریں گے ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپیپلزپارٹی آزادکشمیر کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزادکشمیر میں پارٹی کومضبوط بنانے کیلئے سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر کاانتخاب کیا ۔

پارٹی کی قیادت نے جن دوسرے اراکین کو ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ بھی بہترین سیاسی کارکن ہیں اور ہم سب مل کر پارٹی کو نئے سرے سے آرگنائز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے جو انتخاب کیا ہے وہ وقت کی ضرورت تھی ہم سب مل کر پارٹی کو مضبو ط بنائیں گے اور آزادکشمیر میں پارٹی کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اگلے سال ہونے والے انتخابات میں پارٹی کو الیکشن جتوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

اور آزادکشمیر میں بھی عوامی مسائل دور کرنے کے علاوہ تعمیر و ترقی کے ہر اول دستے کا کام سرانجام دیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی آواز کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کریں گے اس موقع پر مسقط عمان میں تقریباًً ایک درجن سے زائد افراد نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا جن کو ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے خوش آمد ید بھی کہا ۔

متعلقہ عنوان :