پاکستا نی ممتاز ماہر ماحولیات کی جانب سے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو بھاری جواب دینے کی بھرپور حمایت

بدھ 29 مارچ 2017 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ممتاز پاکستانی اسکالر، حقوق کے سر گرم کارکن اور موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان پینل(پی پی سی سی) کے بانی کنور محمد جاوید اقبال نے ایک پر امن مظاہرے میں حصہ لیا اور ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف اور عالمی موسمیاتی دفاع کی خاطر ایک بٹری مہم کیلئے اپنی مکمل حمایت دی۔ مظاہرہ وائٹ ہاوس، واشنگٹن ڈی سی، امریکہ کے سامنی28 مارچ2017 ء کو کیا گیا جس میں سیرا کلب سمیت ماحولیاتی سر گرم کارکنوں نے شرکت کی۔

انہہوں نے ٹرمپ کے غلط موقف اور پالیسیوں کے خلاف دیگر سر گرم کارکنوں کے شانہ بشانہ آواز اٹھائی اور پیرس کے معاہدے کا احترام کرنے کے حق میں نعرے بلند کئے۔مظاہرین نے اس امر کی نشاندہی کی کہ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف لڑنے کیلئے سب سے بہتر طریقہ سڑکوں پر جانا ہو گا لہٰذہ واشنگٹن ڈی سی میں اس اپریل کی29 تاریخ کو ایک بڑے پیمانے پر -----پیپلز موسمیاتی مارچ ٹرمپ کے احکامات کے خلاف مزاہمت کا عندیہ ہو گا جس میں ماحولیاتی سرگرم کارکنان، منصوبہ بندی سے وابسطہ لیبر، سماجی انصاف، ایمان، اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی سرگرم کارکنان کا -----پیپلز موسمیاتی مارچ کے ذریعہ واشنگٹن ڈی سی میں 100,000 لوگوں کو لانے اور ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کو واپس دھکا مارنے کا ارادہ ہے۔ -----پیپلز موسمیاتی مارچ کے پیچھے وسیع تر اتحاد میں اہم لیبر یو نینوں اور ماحولیاتی ، موسمیاتی انصاف، ایمان، نوجواوں، سماجی انصاف، امن گروپوں، اور مزید گروہ و افراد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2014 میں یہی اتحادی نیو یارک شہر کی سڑکو ں پر400,000سے زائد افراد کی صورت میں پیرس موسمیاٹی سمٹ کی کاروائی سے اظہار یکجہتی کے لئیے جمع ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :