مادر وطن کے دفاع میں آزاد کشمیر رجمنٹ کا کردار ،3842 شہداء کی قربانیاںلائق ستائش ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب سے خطاب، سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کی خدمات کو سراہا

بدھ 29 مارچ 2017 15:02

مادر وطن کے دفاع میں آزاد کشمیر رجمنٹ کا کردار ،3842 شہداء کی قربانیاںلائق ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع میں آزاد کشمیر رجمنٹ کے کردار اور 3842 شہداء کی قربانیوں کو سراہا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر کے کرنل کمانڈنٹ کو بیجز لگانے کی تقریب بدھ کو آزاد کشمیر سنٹر منصر کیمپ میں منعقد ہوئی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سبکدوش ہونیوالے کرنل آف دی رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کیلئے آزاد کشمیر رجمنٹ کے کردار اور قربانیوں کو سراہا جن میں 3842 شہداء کی قربانیاں شامل ہیں۔ آرمی چیف نے سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ کا بھی ان کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا، تقریب میں آزاد کشمیر رجمنٹ کے حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور فوجیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :