جماعت اسلامی یوتھ ونگ حیدرآبادکااجلاس،میگااسپورٹس فیسٹول منعقد کرنے کا فیصلہ

بدھ 29 مارچ 2017 15:00

جماعت اسلامی یوتھ ونگ حیدرآبادکااجلاس،میگااسپورٹس فیسٹول منعقد ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ حیدرآبادکا خصوصی اجلاس ضلعی صدر ظہیرالدین شیخ کی صدارت میں ہو جس میں ضلعی ڈپٹی سیکریٹری اور چیئرمین اسپورٹس فیسٹول احسن معیدشیخ ودیگرشریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اپریل میں حیدرآبادمیں ایک میگااسپورٹس فیسٹول کاانعقادکیاجائے گاجس میں ضلعی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے علاوہ بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ملاکھڑا،اسنوکر،تائی کوانڈوسمیت مختلف کھیل اوردیگر صحت سرگرمیوں کاانعقادکیاجائے گا۔اس سلسلے میں ضلعی ڈپٹی سیکریٹری احسن معیدشیخ کوچیئرمین اسپورٹس فیسٹول مقررکیاگیاہے جبکہ اویس ضمیرخان،محسن اعوان،نعیم مغل ،شائق علی اور محمدذیشان کمیٹی کے ممبر مقررکیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :