جماعت اسلامی حیدرآبادکے رہنمائوں کا امیر کراچی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

بدھ 29 مارچ 2017 15:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) جماعت اسلامی حیدرآبادکے رہنمائوں نے امیرجماعت اسلامی کراچی انجینئرحافظ نعیم الرحمن سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیاہے ۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجید،نائب امیر ڈاکٹرسیف الرحمن ،جنرل سیکریٹری عقیل احمد،ڈپٹی سیکریٹریز ظہیرالدین شیخ اور عبدالقیوم حیدرنے حافظ نعیم کے نام تعزیتی پیغام میں ان کے لیے انتقال پر دلی رنج کااظہارکیاہے ۔انھوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :