وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبوں سے حیدرآباد میں ترقی ہوگی،پاک سرزمین پارٹی

بدھ 29 مارچ 2017 15:00

وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبوں سے حیدرآباد میں ترقی ہوگی،پاک سرزمین ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) پاک سرزمین پارٹی کی ضلعی آرگنائز نگ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر شہر کیلئے یونیورسٹی ، میٹروبس ، انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور بلدیہ کیلئے پچاس کروڑ روپے گرانٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ان اعلانات و منصوبوں کی تکمیل سے ضلع ترقی کرے گا اور لوگوں کو سہولتیں میسر آئیں گی۔