آرمی چیف کی کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کو بیچزلگانے کی تقریب میں شرکت

مادروطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ کے کردار کی تعریف

بدھ 29 مارچ 2017 14:57

آرمی چیف کی کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کو بیچزلگانے کی تقریب میں ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادروطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ کے کردار کو سراہا ہے ، مادر وطن کی حفاظت کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کے 3842 افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف نے کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کو بیجزلگانے کی تقریب میں شرکت کے لئے اے کے سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد کشمیر رجمنٹ کے سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے نئے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو بیجزلگائے ۔آرمی چیف نے سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کے بطور کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ شاندار خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر اے کے رجمنٹ کے سینئر اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :