ِکراچی‘ طبی سہولت کی فراہمی،سلیم شہزاد کی درخواست منظور

لندن سے پاکستان انصاف لینے آیا ہوں،مجھ پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں،جو کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہیں وہ آزاد ہیں، سلیم شہزاد

بدھ 29 مارچ 2017 14:55

ِکراچی‘ طبی سہولت کی فراہمی،سلیم شہزاد کی درخواست منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ایم کیو ایم کے سینئررہنما سلیم شہزاد کی طبی سہولیات کی فراہمی کی درخواست عدالت نے منظور کرلی ہے۔بدھ کو درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی۔سلیم شہزادکو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ملزم سلیم شہزاد کو جیل مینوئل کے تحت سہولت فراہم کی ہدایت کی۔بعدازامیڈیا سے گفتگو میں سلیم شہزاد نے کہا کہ مجھے پاکستان زندہ آباد کہنے کی سزا دی جارہی ہے ،سندھ حکومت میرے خلاف پولیس کو استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لندن سے پاکستان انصاف لینے آیا ہوں،مجھ پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں،جو کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہیں وہ آزاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :