اپریل کے کچھ دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان۔ وزارت پانی و بجلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 14:40

اپریل کے کچھ دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان۔ وزارت پانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء): وزارت پانی وبجلی کے مطابق اپریل کے کچھ دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ہائیڈل سے کم مقدار میں بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ جس کے باعث شہروں میں 3 کی بجائے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ دیہاتوں میں 4 کی بجائے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا امکان ہے۔ اپریل کے آخری دنوں میں بجلی کی پیداواری صورتحال بہتر ہو جائے گی۔