حکومتی ایم این اے نے سپریم کورٹ کے اہلکار کو خریدنے کی کوشش کی۔ سمیع ابراہیم کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 14:35

حکومتی ایم این اے نے سپریم کورٹ کے اہلکار کو خریدنے کی کوشش کی۔ سمیع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے نجی ی وی چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ کسی بھی وقت سپریم کورٹ سے جاری کیا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز پانامہ کیس کا فیصلہ لکھ چکے ہیں لیکن تاحال فیصلہ سنایا نہیں گیا۔ اس فیصلے کو جاننے کے لیے ایک حکومتی رکن قومی اسمبلی، جو کہ وزیر اعظم ہاؤس کے بہت قریبی ہیں، نے سپریم کورٹ کے ایک اہلکار کو بھاری رقم دینے کی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

لیکن اس اہلکار کو سلام جس نے یہ پیشکش قبول کرنے کی بجائے جا کر یہ بات اپنے اعلیٰ افسران اور عہدیداران کو بتا دی۔ جس کے بعد اہتمام کیا گیا کہ فیصلہ ٹائپ کرنے والے انتہائی قریبی لوگ رکھے گئے، اور جس کمپیوٹر پر فیصلہ ٹائپ کیا گیا وہاں تک بھی کسی کی رسائی کو ناممکن بنایا گیا۔ اس حوالے سے یو ایس بیز کا بھی استعمال ہو رہا ہے اور لیپ ٹاپس میں بھی کوئی ڈیٹا نہیں چھوڑا جا رہا۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ حومتی اکابرین نے عدالتی اہلکاروں کو خریدنے کی بہت کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کیا انکشافات کیے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: