سانحہ ماڈل ٹائون کیس، سابق ڈی سی لاہور محمد عثمان نے اے ٹی سی کورٹ میں بطور ملزم طلبی کا حکم چیلنج کردیا

بدھ 29 مارچ 2017 14:36

سانحہ ماڈل ٹائون کیس، سابق ڈی سی لاہور محمد عثمان نے اے ٹی سی کورٹ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) سابق ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں بطور ملزم طلبی کا حکم چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کا الزام لگایا گیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے اجلاس میں شرکت کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میرا سانحہ ماڈل ٹائو ن کے وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں، مدعی نے سانحہ ماڈل ٹائون کے وقت وقوعہ پر موجودگی کا الزام نہیں لگایا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اے ٹی سی کورٹ کے بطور ملزم طلبی کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :